ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے تبت میں ایکسپریس ڈیلیوری کے شعبے میں تیز رفتار ترقی ریکارڈ

چین کے جنوب مغرب میں واقع تبت خودمختار خطے میں رواں سال جنوری اور نومبر کے درمیان کوریئر کے شعبہ میں پارسلز کی دیکھ بھال اور کاروباری آمدنی کے لحاظ سے مضبوط ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

علاقائی پوسٹل انتظامیہ کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق تبت میں ایکسپریس انٹرپرائزز نے 2021 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران 1 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار پارسل نمٹائے جو گزشتہ سال کی نسبت 29.73 فیصد زیادہ ہے۔مختلف مقامات کے لحاظ سے شہر کے اندر تقسیم کیے جانیوالے پارسلز اس عرصہ کے دوران 45.36 فیصد اضافہ کے ساتھ 33 لاکھ 40ہزار کی تعداد تک پہنچ گئے ہیں۔

تبت ایکسپریس سروسز کی مشترکہ آمدن 39.15 فیصد بڑھ کر 44 کروڑ 50 لاکھ یوآن(تقریبا 7 کروڑ امریکی ڈالر) ہو گئی ہے۔آمدن میں اضافہ اسی مدت کے دوران پورے ملک میں ایکسپریس انٹرپرائزز میں 19.6 فیصد اضافے کے مقابلے میں تیز ہے۔اس شعبے کی مضبوط کارکردگی جزوی طور پر مضبوط معاشی بنیاد کی وجہ سے دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران خطے کی جی ڈی پی میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

The post چین کے تبت میں ایکسپریس ڈیلیوری کے شعبے میں تیز رفتار ترقی ریکارڈ first appeared on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں