ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19 ایشیا کپ، افغانستان نے یو اے ای کو 141 رنز سے ہرا دیا

دبئی(جسارت نیوز)اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں افغانستان نے یو اے ای کو 141 رنز سے شکست دے دی۔ ہفتہ کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں افغانستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ اللہ نور نے 97 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ اعجاز احمد 34 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ نیلانش کیسوانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ یو اے ای کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 14.4 اوورز میں 54 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ نیلانش کیسوانی 15 اور آیان افضل خان 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ یو اے ای کا کوئی بھی بیٹر دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔ افغانستان کی طرف سے بلال سمیع اور خلیل احمد نے تین، تین جبکہ اظہار الحق نوید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں