ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں موت کے خوف سے عیسائیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے، نیویارک ٹائمز

نیویارک: بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی طرح عیسائی بھی محفوظ نہیں رہے۔

امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز نے بھارت میں عیسائیوں پر ہونے والے ظلم و بربریت سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات پر مبنی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہندو انتہا پسند عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچاتے اور ان کو عبادت سے روکتے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ہندو انتہا پسند بھارت میں رہنے والے عیسائیوں کو زبردستی ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ موت کے خوف سے عیسائیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ عیسائیوں پر بڑھتے ظلم کی وجہ ہندو انتہا پسندانہ سوچ ہے جس کی وجہ سے اقلیت خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔ حال ہی میں عیسائیوں کے زیر انتظام چلنے والے ایک خیراتی ادارے کو ہندو انتہا پسند وکلا نے بند کروانے پر تُل گئے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مسلمانوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی نسل کشی پر بھی مکمل طور پر خاموش ہیں جس پر عالمی برادری کو شدید تحفظات ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق ہندو انتہا پسند نریندر مودی کے اقدامات سے لگتا ہے کہ وہ بھارت کو قوم پرست ملک بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post بھارت میں موت کے خوف سے عیسائیوں نے خود کو ہندو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے، نیویارک ٹائمز appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں