ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام موجودہ حکومت سےتنگ آچکےہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

لاڑکانہ: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سےتنگ آچکےہیں،وفاقی حکومت نےملک کادیوالیہ کردیاہے، عوام کی طاقت کی مدد سے حکومت گرا دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ وفاقی حکومت ہمیں کوئی کام نہیں کرنے دیتی، وفاقی حکومت جب تک منصوبوں میں تعاون نہ کرے تاخیر ہوتی رہتی ہے، ملک میں ایسا وقت آگیا  ہے کہ لوگوں کو 2وقت کا کھانا نہیں مل رہا، اسی وجہ سے اس حکومت کو آنا ہی نہیں چاہیے تھا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان کراچی میں کوئی کام نہیں کرتی، ایم کیو ایم کے ساتھ اتحادی حکومت بنائی تھی، جس کاتجربہ اچھا نہیں رہا،ایم کیو ایم بانی نے خود ہی پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122کی طرح کی سروس پر کام کررہے ہیں،ہم نے گرین لائن کے لیے زمین اور پیسے دیے،الیکشن کمیشن سے فروری مارچ میں بلدیاتی انتخابات کی درخواست کی ہے،جنوری کےپہلےہفتےپارٹی کی سی ای سی کااجلاس ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں