ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی انٹر کلب ،ابو ریحان نے اوپیرا کرکٹ کو شکست دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی ونٹر انٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ میں ابو ریحان کرکٹ کلب کراچی زون ایک نے اوپیرا کرکٹ کلب کو بآسانی 131 رنز سے شکست دے دی۔ اسٹوڈنٹس گراؤنڈ پر ابو ریحان کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنائے۔ اختر منیر اور حمزہ سلیم نے 73,73 رنز جبکہ فراز احمد خان نے 55، رئیس احمد نے 50, عمامہ نسیم نے 37 اور محمد حماد نے 31 ناٹ آوٹ رنز اسکور کیے۔ آصف مجید نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں اوپیرا کرکٹ کلب نعیم قریشی کی سنچری کے باجود مقررہ 40 اوورز میں 5 وکٹوں پر 229 رنز بنا سکی۔ نعیم قریشی نے 100 رنز جبکہ ارباز خان نے 35 ناٹ آؤٹ، انیس الرحمن نے 34 اور عظمت علی نے 21 رنز بنائے۔ فراز احمد، حمزہ سلیم، رئیس احمد اور محمد حماد نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں