ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپشن سے پاک معاشرے اور غریب کی مدد کیلیے کوشاں ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن سے پاک معاشرے اورغریب کی مدد کرنے والے نظام کے لیے کوشاں ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، فخر کی بات ہے کہ ہم ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے، قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر آزاد پاکستان ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا، محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قائد اعظم کا چیلنجز کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ان کی ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا،مشکلات اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصولوں سے
رہنمائی حاصل کی۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیلنجز پر قابو پانے کا واحد حل اتحاد، ایمان اور تنظیم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ آئیں ہم ذات، مسلک اور عقیدے کی بنیاد پر اپنے اختلافات کو ختم کر کے متحد ہو کر کام کریں، اللہ تعالیٰ روئے زمین کی مضبوط ترین قوم بننے کی طاقت اور اتحاد عطا فرمائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں