ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: طالبان نے انتخابی کمیشن ختم کردیا

طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن  ختم کردیا ہے ۔

خبر کے مطابق، افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے  ملکی آزاد انتخابی کمیشن کو ختم کرنے کی تصدیق کی اورکہاکہ افغان الیکشن کمیشن کی ابھی کوئی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن دوبارہ بنا لیں گے۔

طالبان کی جانب سے تحلیل کردہ انتخابی کمیشن کے سربراہ اورنگزیب نے کہا کہ طالبان نے الیکشن کمیشن ختم کرنے میں جلد بازی سے کام لیا ہے، اس اقدام کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں انتخابات کے انعقاد کیلئے آزاد الیکشن کمیشن اورآزاد الیکٹورل کمپلینٹ کمیشن کام کرتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں