ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلش اسکواڈ میں شامل 4 افراد کورونا کا شکار، ایشز سیریز خطرے میں پڑ گئی

میلبورن: ایشیز سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجود انگلش اسکواڈ میں شامل 4 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے، ایشیز سیریز کا مکمل ہونا خطرے میں پڑ گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش اسکواڈ کے چار افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، جس کا مطلب وائرس کا پھیلاؤ ہے، اور خدشہ ہے کہ اسکواڈ کے مزید افراد کورونا پازیٹو ہوں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملیبورن کرکٹ گراؤنڈ پر جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اسکواڈ کے پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے،

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کتنے پلیئرز کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر سیریز ختم ہو گی تاہم کووڈ مثبت آنے والوں کو 7 روز کی آئسولیشن مکمل کرنی ہوگی۔

خیال رہے کہ انگلش اسکواڈ میں شامل اسپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں اور فیملیز نے کرسمس کا دن سینٹ کلڈا میں گزارا تھا۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ ٹور ختم نہیں ہو رہا، سب متعلقہ افراد اور کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں