ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہید بے نظیر نے پاکستان میں جمہوریت کیلئے تاریخی جدوجہد کی‘ بلاول زرداری

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں‘شہید بے نظیر بھٹو کی زندگی ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے، قوم ان کے قومی جذبے اور طویل جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی. بے نظیربھٹو کے چودھویں برسی پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو  نے پاکستان میں بڑی بہادری سے جمہوریت کے لیے تاریخی جدوجہد کی ۔آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے اور جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی اور معاشرتی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو اس کے علاوہ خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اورطریقہ نہیں ہوسکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں