ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر میں مسلح شخص گھس گیا

ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر ونڈرسر کیسل میں ایک مسلح شخص نے اُس وقت گھسنے کی کوشش کی جب وہاں کرسمس کی تقریب جاری تھی ۔

خبر  کے مطابق، برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈرسر میں ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرسمس کی تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران ایک 19 سالہ مسلح  نوجوان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ۔

حفاظتی قوتوں نے مسلح نوجوان کو شاہی قلعہ کے گراؤنڈ سے حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح نوجوان قلعے کے اندر داخل ہونے میں ناکام رہا۔ ملکہ برطانیہ نے وبا کے دوران زیادہ تر وقت اسی محل میں علیحدگی میں گزارا۔

مسلح نوجوان کی گرفتاری سے کرسمس کی دعائیہ کی تقریب پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

مسلح نوجوان سے قلعے میں داخل ہونے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں