ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کی بہادرانہ کارروائیوں پر بنی فلم ‘ہنگور’ ریلیز

بھارت سے 1971 کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی بہادرانہ داستان اور آبدوز ہنگور کی کارروائیوں پر بنی ٹیلی فلم ہنگور کو ریلیز کردیا گیا۔ کاسٹ میں زاہد احمد، صبا قمر، در فشاں سلیم، نیر اعجاز، جاوید شیخ، سلیم شیخ، وحید عفن اور شہزاد شیخ شامل ہیں۔ٹیلی فلم کی مرکزی کہانی 1971 کی پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران پاک بحریہ کی دلیرانہ کارروائیوں اور پاک نیوی کی آبدوز ہنگور کی کارروائی کے متعلق ہے جبکہ فلم کی کہانی بنگلادیش کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازشی جنگ میں بھارتی منصوبوں کی ناکامی کے گرد گھومتی ہے۔فلم میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی جانب سے 9 دسمبر 1971 کو بھارتی جنگی آبدوزوں ککری اور کرپان کی تباہی کے قصے کو دکھایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں