ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر، گلشن اقبال، شارع فیصل، کورنگی، ملیر، ماڈل کالونی، کھارادر، گارڈن، قیوم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی بارش سے سڑکوں پرپھسلن اورپانی جمع ہونے سے دفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 5 ملی میٹریکارڈ کی گئی۔ائیرپورٹ پر4 اورگلستان جوہر میں 3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

صبح سویرے ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھرموسم ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ ہلکی بارش کا سلسلہ کل صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ 28 دسمبرسے سردی کی لہرآنے کی توقع ہے جو5 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں