ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بے نظیر کی المناک موت کبھی نہیں بھولا‘ نواز شریف

لندن(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی اچانک اور المناک موت کو کبھی نہیں بھولا۔سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت اور سول بالادستی کے عزم کو کبھی نہیں بھولا۔نواز شریف نے کہا کہ میں پاکستان کے حقیقی جمہوریت بننے تک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو جوار رحمت میں جگہ دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں