ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہورکے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گے، ذکر اللہ مجاہد

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اب جاگ میرے لاہور مہم کے تحت اپنی جدوجہد سے شہر لاہور کو مسائلستان سے دوبارہ حقیقی معنوں میں باغوں کا شہر بنائے گی۔

میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ  اہل لاہور سے اپیل کرتے ہیں کہ سخت سردی میں گیس کی شدید لوڈشیڈنگ، صفائی و ستھرائی کی ابتر صورتحال، ٹرانسپورٹ کے بدترین مسائل، چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم، منشیات فروشی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے 30 دسمبر کو جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم کرنے والی حکومت کا عوام کی طاقت سے محاسبہ کریگی،  نااہل حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے پوری قوم اذیت کا شکار ہے، وزیر اعظم عمران خان قوم کو بتائیں کہاں ہیں 1کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر اور مدینہ کی ریاست ۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اب جاگ میرے لاہور مہم کے تحت شہری مسائل کے حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اگر حکومت اور انتظامیہ نے مسائل کے حل کیلئے باتوں اور وعدوں سے آگے بڑھ کر عملی اور فوری اقدامات نہ کیے تو متعلقہ اداروں اور سرکاری دفاتر کا بھی گیراؤ سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں