ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300وکٹیں حاصل کرلیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرلیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے رویے سے تنگ آکر قومی کرکٹ ٹیم سے ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر ان دنوں صرف کرکٹ لیگز کھیل رہے ہیں۔محمد عامر نے لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان کی ٹیم کو فائنل میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا اسٹالینز کے ہاتھوں شکست ہوئی تاہم محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں300 وکٹیں مکمل کرلیں۔ محمد عامر نے اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں