ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میری بیٹی میری  زندگی کا بہترین تحفہ ہے‘ وسیم اکرم

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے طویل مدت بعد اپنے تینوں بچوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کو زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر تینوں بچوں کی ایک تصویر شیئر کی اور بیٹی عائلہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔لیجنڈری کرکٹر نے لکھا کہ میرے تمام بچے ایک ساتھ ہیں، یہ میری زندگی کے خوشگوار لمحات میں سے ایک لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میری چھوٹی بیٹی کو سالگرہ مبارک ہو، وہ میری زندگی کے حقیقی تحفوں میں سے ایک ہے، ہم سب آپ سے بہت پیار کرتے ہیں خاص طور پر میں ڈیڈی۔ یاد رہے وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں