ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں سال نو کی پارٹی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

نیویارک: امریکی ریاست مسیسپی میں سال نو کی مناسبت سے جاری ایک پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مسیسپی کے علاقے گلف پورٹ میں درجنوں افراد نئے سال کے استقبال کے لیے موجود تھے اور جیسے ہی کاؤنٹ ڈاؤن ختم ہوا، نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ فائرنگ سے بھگدڑ اور افراتفری مچ گئی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ فائرنگ بیرونی حملہ آوروں نے کی یا شرکاء میں سے کسی نے فائرنگ کی تھی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی عمریں 22 سے 28 سال کے درمیان ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post امریکا میں سال نو کی پارٹی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں