امریکہ کی ریاست کولوراڈو اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے تباہی مچا دی ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈینور اور ریاست کے نواحی علاقوں میں آگ سے تین افراد لاپتا ہوئے ہیں جب کہ لگ بھگ ایک ہزار مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ پولیس اور انتظامی عہدے داروں کے مطابق آگ سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانا فی الحال مشکل ہے کیوںکہ ہفتے کو پڑنے والی برف کی آٹھ انچ تہہ نے مکانات کے ملبے کو ڈھانپ لیا ہے۔ کولوراڈو میں آگ سے ہونے والی تباہی اور برف پڑنے کے بعد کے مناظر دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments