ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارجنٹائن کے جنگلات میں آگ بے قابو‘ ہزاروں ایکڑ اراضی جل کر خاک

بیونس آئرس: فائر فائٹر ارجنٹائن کے علاقے پٹاگونیا میں جنگل کی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر میں ہیلی کاپٹر سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے

بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی،جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ اراضی جل کر خاک ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائی میں 250فائر فائٹر او ر دیگر رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔ حالات کی شدت کے پیش نظر فوج سے مدد طلب کی گئی ہے اور ہیلی کاپٹر اور پانی کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ آگ کا دائرہ ارجنٹائن کے 5صوبوں تک پھیل چکا ہے،جن میں ریو نیگرو، چبوت اور نیوکون شامل ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں