ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: لاس اینجلس میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی‘ 2 کی حالت تشویشناک

امریکا کے شہرلاس اینجلس میں فائرنگ کے بعد اسٹور کے باہر تحقیقاتی ٹیم موجود ہے

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ لاس اینجلس ایک اسٹور میں پیش آیا۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق 2 مشکوک افراد نے لاس اینجلس میں اسٹور کے اندر اور باہر فائرنگ کی۔ لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹور میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، لیکن ابتدائی طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں