ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیجنگ سرمائی اولمپک ویلج کا پولی کلینک سرمائی اولمپکس کے لیے تیار ہے، چینی میڈیا

FILE PHOTO: A man walks past a board with logos of 2022 Winter Olympic Games, at a souvenir shop under renovation in Beijing, China January 29, 2021. Picture taken January 29, 2021. REUTERS/Tingshu Wang/File Photo

بیجنگ : سرمائی اولمپک ویلج سرمائی اولمپکس کے مقامات کا ایک اہم حصہ ہے گو کہ یہاں کوئی مقابلہ منعقد نہیں ہوگا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق اولمپک ویلج مقابلوں میں شریک مختلف ممالک اورعلاقوں کے کھلاڑیوں اور ٹیموں کےعہدیداروں کورہائش،کیٹرنگ اور طبی خدمات فراہم کرے گا۔

بیجنگ سرمائی اولمپک ویلج کے پولی کلینک کا آپریشنل ٹیسٹ مکمل ہوچکا ہے اور یہ مقام خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔یہ کلینک 1500 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ یہاں شعبہ تنفس اور ہڈی و جوڑ سمیت اٹھارہ شعبہ جات موجود ہیں جن میں فزیو تھراپی اور روائتی چینی طریقہ علاج جیسی سہولیات موجود ہیں۔

یہ کلینک 53 روز تک فعال رہے گا۔ پولی کلینک میں ربوٹس کی مدد سے ادویات اور ٹیسٹ رپورٹس ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچائی جائیں گی۔ گزشتہ اولمپکس کے تجربے کے مطابق، فزیوتھراپی کھلاڑیوں کے لیے سب سے زیادہ مانگی جانے والی طبی سہولیات میں سے ایک ہے، اس لیے بیجنگ سرمائی اولمپک ویلج پولی کلینک میں 300 مربع میٹر پر محیط فزیو تھراپی و بحالی کا علاقہ قائم کیا گیا ہے۔ اس حصے میں چار ٹریٹمنٹ رومز ہیں جن میں اسپورٹس مساج بھی شامل ہے۔ یہاں 20 سے زائد اقسام کے طبی آلات اور 15 رکنی طبی ٹیم بھی موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں