ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیلجیم، گیس کے دھماکے سے 4 افراد ہلاک

 

بیلجیم کے ہالینڈ سے ملحقہ  سرحدی قصبے ٹرنہوٹ  میں جمعہ کی صبح ایک   عمارت  میں  قدرتی گیس  کے دھماکے سے  4 افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹرنہوٹ  بلدیہ میئر پال وان میرت کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دیواریں منہدم  ہونے والی عمارت کے ملبے تلے  تلاش  کی کاروائیاں نکتہ پذیر ہو گئی ہیں، اور ملبے تلے آنے سے 4 افراد  کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  اس سے قبل اطلاع نہ ملنے والے 8 افراد میں سے بعض کے  دھماکے کے وقت اپنے گھروں میں موجود نہ  ہونے کا تعین ہوا ہے۔

ایک عورت کو  ملبے تلے سے زندہ نکالنے  میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے تو زخمیوں کا اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

گیس کی لیکیج  کے باعث  چار منزلہ عمارت کی چوتھی  منزل  پر ہونے والے دھماکے سے دو منزلوں کی دیواریں منہدم ہو گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں