ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ میں آگ بھڑک اْٹھی  

 کیپ ٹائو ن: جنوبی افریقا میں خوفناک آگ نے پارلیمنٹ کی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔ غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ کی چھت پر آگ بھڑک اْٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے وقت ارکان پارلیمنٹ عمارت میں موجود نہیں تھے تاہم ملازمین اور عملہ موجود تھا جنھوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ لگنے سے اسمبلی کی عمارت کی دیواروں پر درارڑیں پڑ گئیں۔فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث آگ بجھانے والی مزید گاڑیوں کو بھی بلایا گیا ہے 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں