ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوجوانوں کیلیے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں،شاہد آفریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جی ایف ایس بلڈرز اور ڈیویلپرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان واحد نے کہا کہ یہ ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے، ہم اپنی نئی نسل کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈویلپرز اور شاہد آفریدی ایم او پر شاہد آفریدی کرکٹ اکیڈمی کے لیے نارتھ ٹائون ریذیڈنسی فیز 2، کراچی میں دستخط کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ہمیں کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے پر خوشی ہے۔ جی ایف ایس بلڈرز اور ڈویلپرز ہمیشہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ کرکٹ لیجنڈ شاہد آفریدی کی میڈیا سے بات چیت۔ پاکستان کو ہمارے نوجوانوں کے لیے کرکٹ اکیڈمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی ضرورت ہے۔ ہمارے ملک میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، ہمیں ان کو پروموٹ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں ۔جی ایف ایس ایک معروف تنظیم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں