ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم, تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

کراچی میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے بعد بچوں اور اساتذہ کی آمد شروع ہو گئی ہے، بچے اور اساتذہ کورونا ایس او پیز کے ساتھ جا رہے ہیں تاہم پہلے روز حاضری معمول سے کچھ کم ہے۔

سکھر میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام اسکول کھل گئے ہیں، سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ حیدر آباد، میرپور خاص اور دیگر شہروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تدریسی عمل کا دوبارہ سے آغاز ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں