ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

تل ابیب: اسرائیل میں جوفی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ اسرائیل کے شمالی علاقے میں ساحل کے قریب پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے جس میں سے ایک زخمی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں جبکہ فوج کے سربراہ نے تمام تربیتی پروازوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ 2013 میں اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر جنوبی اسرائیل کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

حکام کے مطابق کوبرا ہیلی کاپٹر معمول کے گشت پر تھا کہ اچانک کنٹرول ٹاور سے اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا جب کہ دونوں پائلٹ بھی مارے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں