ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برادری مسئلوں کے لیے ایک ہیں ،سردار کمال خان

مورو(نمائندہ جسارت) کالونی کے قریب گائوں متو خان ڈیپر میں تیسرا آل سندھ ڈیپر ویلفیئر اتحاد کنونشن ہوا ، قومی سردار ایڈووکیٹ کمال خان ڈیپر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سارے ڈیپر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر دکھانا چاہتے ہیں کہ برادری مسئلوں کے لیے ایک ہیں اور جائز مسائل حل کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔ اس موقع پر صحافی علی شیر ڈیپر، ایڈووکیٹ سلیمان ڈیپر، ایڈووکیٹ لیاقت محبوب ڈیپر، ڈاکٹر نیاز حسین ڈیپر، صحافی نیاز علی ڈیپر، علی گل ڈیپر، کراچی سے آنے والے عبدالقادر ڈیپر اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروگرام میں وڈیرو الطاف حسین ڈیپر، اور دیگر ڈیپر برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیف سردار ایڈووکیٹ کمال خان ڈیپر کو گائوں متوخان ڈیپر میں پہنچنے پر کوڑل ڈیپر، عبدالرزاق ڈیپر، اللہ بخش ڈیپر، منیر ڈیپر اور دیگر نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں