ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید شدت آئےگی، شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہمنی بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید شدت آئے گی، حکومت اخلاقی طور پر اب منی بجٹ پیش کرنے کا جواز کھوچکی ہیں۔ ٹوئٹر پیغام میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حالیہ سروے میں پاکستان کی اکثریت نے اس حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد رہی ہے مہنگائی کی یہ شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے، کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح 21.92 فیصد ہے،تباہی سرکار اپنی ہی نااہلی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، شیری رحمان نے کہا کہ عارضی بنیادوں پر معیشت چلانے کی خوفناک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، منی بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید شدت آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں