ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ن لیگ کو توڑنے والے خود ٹوٹ جائیں گے، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدرپنجاب رکن قومی اسمبلی راناثنا اللہ کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی طاقت ہے جوتوڑے گاخود ٹوٹ جائے گا، نوازشریف کی واپسی کااعلان سنتے ہی نااہل ٹولہ تھرتھرکانپ رہاہے اوراوٹ پٹانگ بیانات داغ جارہے ہیں جوکہ ثابت کرتاہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے بھی ہاتھ پاﺅں پھولے ہوئے ہیں۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے مزیدکہا کہ نوازشریف پاکستان کاہیروہے جس نے ہمیشہ ملک وقوم کی تقدیربدلنے کے لیے لازوال جدوجہدکی ہے جس کی پوری قوم گواہ ہے۔ عمران نیازی اوراس کاٹولہ یاد
رکھے کہ 2022ءنوازشریف کی واپسی اورعمران نیازی کی رخصتی کاسال ہے اوراس حقیقت کوکوئی جھٹلانہیں سکتا۔انہوںنے کہاکہ ملک وقوم پرچھائی نحوست جلد ختم ہونے والی ہے ،پوری قوم نوازشریف کابے چینی سے انتظارکررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ نااہل حکمرانوں کے خلاف طبل جنگ بج چکاہے ،عمران نیازی کولوٹ ماراورقوم کومسائل میں پھنسانے سمیت دیگرکاپوراپوراحساب دیناہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں