ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کا ہر وقت اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رہتا ہے، اعتزاز احسن

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ہر وقت اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رہتا ہے، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کو لگتا ہے کہ عمران خان سے ہاتھ اٹھا لیا گیا، ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی بات عمران خان بھی کرتا تھا اب یہ بھی وہی بات کررہے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1961سے پارٹی فنڈنگ کے قانون پر کسی نے توجہ نہیں دی، اس قانون پر توجہ بہت ضروری تھی جو کہ نہیں دی گئی۔عمران خان سے ن لیگ گھبراتی ہے کیوں کہ وہ کہتے ہیں کہ این آراو نہیں دوں گا، مسلم لیگ ن کو لگتا ہے کہ عمران خان سے ہاتھ اٹھا لیا گیا، اب ہم ان کو گرا لیں گے، یہ تو ویسی ہی بات ہے جیسے عمران خان کہتے تھے کہ ایمپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے، اب یہ ویسے ہی خود کررہے ہیں، ان کو یہ اس لیے لگ رہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کو زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری زبانیں کاٹی گئیں 11،11سال جیلوں میں رکھا گیا، جس نے آصف زرداری کی زبان کاٹی آج وہ سینیٹ میں بیٹھا ہوا ہے، وہ نوازشریف کا سینیٹر ہے۔ یہ تو2 دن جیل میں نہیں گزار سکتے، ہماری تو پوری کی پوری لیڈر شپ جیل میں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر نے شہزادوں کی زندگی گزاری اور پھر اسے پھانسی دیدی گئی، عدالت نے نوازشریف کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر بھیج دیا یہ پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں