ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی رہنما کی جیپ کھائی میں جاگری، بھائی اور اہلیہ جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے بٹل کے مقام پر تحریک انصاف کے رہنما کی جیب کھائی میں گرنے کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ آزاد کشمیر کی تحصیل پٹہکہ نصیر آباد کےعلاقے بٹل کے مقام پر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میر عتیق الرحمان اپنی فیملی کیساتھ جا رہے تھے کہ اچانک شدید برف باری کی وجہ سے ان کی گاڑی لڑکھڑاتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری۔

اس افسوسناک حادثے میں میر عتیق الرحمان کا ایک بھائی اور اہلیہ جاں بحق جبکہ دیگر 2 افرا د زخمی ہوگئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی فیملی ک افراد ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ اس دران موڑ کاٹتے ہوئے جیپ کھائی میں جاگری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو مظفر آباد کے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں