ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ فکرمند

بیجنگ: چینی عوام کی بہتر زندگی 2021 میں صدر شی جن پھنگ کی تشویش کا اہم ترین موضوع رہا ہے۔ چینی میڈ یا کے مطا بق  چینی حکومت نے پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے طلباء پر  پڑنے والے بوجھ  کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 2021 میں سلسلہ وار پالیسیاں جاری کیں جن کے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ طب اور صحت کے لحاظ سے 2021  میں انسداد وبا کی صورتحال بدستور سنگین رہی۔شی جن پھنگ نے وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے امور کی خود نگرانی کی اور بڑے نقصان سے بچتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مثبت نتائج حاصل کیے۔ 2021 میں چینی مرکزی حکومت کی بھرپور حمایت سے مقامی حکومتوں نے 42علاقوں میں بزرگوں کی دیکھ بھال اور  بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے 1.1 ارب  یوآن مختص کیے۔ اس وقت کمیونٹیز میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے 301000  ادارے فعال  ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں