دبئی(جسارت نیوز) آئی سی سی ایوارڈز میں ووٹنگ کے مرحلے کا آغاز کر دیاگیا ہے اور پہلے مرحلے میں شائقین کرکٹر آف دی ایئر کا انتخاب کریں گے جبکہ پاکستان کے دو کرکٹر دوڑ میں شامل ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ پر اپنے پسندیدہ کرکٹر کو سرگیری فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلیے چنا جاسکتاہے۔کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کے لیے چار نامزدگیاں کی گئی ہیں، ان میں دو پاکستانی کرکٹرز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر محمد رضوان قابل ذکر ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ اورنیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن بھی اس کیٹگری کا حصہ ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ پانے والے کرکٹر کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
