ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت:دھندکے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ‘8 افراد ہلاک‘ 12 زخمی

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ‘8 افراد ہلاک‘ 12 زخمی ہو گئے‘ جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسافر بس اور گیس سلنڈر سے بھرے ایک ٹرک کے درمیان تصادم دھند کے باعث پیش آیا ۔بھارتی خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے پاکوڑہ ضلع میں گزشتہ روز ایک مسافر بس اور گیس سلنڈر سے بھرے ایک ٹرک کے درمیان تصادم میں آٹھ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔اس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے جس کے پیش نظر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ تین افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے اور تین نے اسپتال کے راستے میں اور دو نے اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑدیا۔عینی شاہدین نے اس حادثے کی وجہ گہری دھند بتائی ہے۔

The post بھارت:دھندکے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ‘8 افراد ہلاک‘ 12 زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں