ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ مکرمہ: ایک سے زائد عمرہ کی اجازت ختم

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا پابندیوں میں مزید سختی کرتے ہوئے ایک عمرے کے بعد فوری طور پر دوسرے عمرے کی اجازت ختم کردی ۔ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے ایک عمرے کے بعد دوسرے عمرے کے درمیان کم از کم 10 دن کا وقفہ لازمی قرار دیا ہے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد رش کو کم کرنا اور مطاف میں طواف اور نماز کے دوران سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنانا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا پابندیاں دوبارہ نافذ کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں