ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی سے بھارت کے لئے پرواز کے 125 مسافر کورونا کے مریض

اٹلی سے بھارت کے لئے عازمِ سفر طیارے کے 179 مسافروں میں سے 125 کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی خبر کے مطابق ویرونا سے پرواز لینے والا مذکورہ طیارہ کل بعد دوپہر امرتسر اُترا۔ طیارے سے اترنے والے 179 مسافروں میں سے بچے خارج 160 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

ٹیسٹ نتائج مثبت نکلنے کے بعد 125مسافروں کو قرنطینہ میں لے لیا گیا ہے۔

قومی ٹیلی ویژن چینلوں میں امرتسر ائیر پورٹ کے داخلی حصے میں کھڑی کثیر تعداد ایمبولینسوں کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں وباء کے آغاز سے لے کر اب تک 35 ملین سے زائد افراد کورونا وائرس مین مبتلا ہو چکے ہیں۔ ملک میں وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں