ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایس ایس یو کمانڈوزکی سی این ایس مقابلوں میں شرکت،16 میڈل جیت لیے

کراچی : سی این ایس اوپن شوٹنگ چمپئن شپ میں ایس ایس یو کمانڈوز مہمان خصوصی سے میڈلز حاصل کرتے ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی شوٹنگ رینج پی این ایس بہادرمیں چیف آف نیول اسٹاف (سی این ایس)اوپن شوٹنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس یو کمانڈوز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ایس یو اور سندھ پولیس کا نام روشن کیا۔ ترجمان ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ، پنجاب، تینوں مسلح افواج، فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن (ایف آر اے)، بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن (بی آراے)، ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف)، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، واپڈا، سندھ رینجرز، سندھ پولیس اور کراچی کے مختلف شوٹنگ کلبوں کے شوٹرزنے شرکت کی اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والوں کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ ایس ایس یو کمانڈوز نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کی مختلف کٹیگریز میں 4گولڈ، 7چاندی اور 5 کانسی کے میڈل حاصلکیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں