ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں جدید فٹبال اسٹیڈیم تعمیر کریگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)این ای ڈی یونیورسٹی نے پاکستان میں پہلا ساکر سٹی اسٹیڈیم بنانے کے لیے گلوبل سوکر وینچرز (جی ایس وی)کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے جی ایس وی اور این ای ڈی یونیورسٹی نے 10 سال کا معاہدہ کیا ہے۔ تصوراتی اسٹیڈیم فیفا کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔ جدید اسٹیڈیم کو ایک جرمن فرم نے ڈیزائن کیا ہے۔جی ایس وی کا ہدف صحیح عمر میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہے۔این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودی نے کہا کہ ادارہ فٹ بال کی ترقی میں بھی سب سے آگے رہنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ فٹ بال میں بھی سب سے آگے رہنا چاہتی ہے۔ چیئرمین جی ایس وی زیب خان نے کہا کہ جی ایس وی پاکستان میں کھیلوں کے انقلاب کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلیگ شپ ساکر سٹی کی تعمیر سے دوسرے شہروں اور اداروں کو بھی آگے آنے کی ترغیب ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں