ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا ظلم و ستم جاری ‘ مزید 3 بے قصور نہتے جوان شہید

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 3 نہتے بے قصور نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی جاری ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع بڈگام میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے ہیں۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے چند گام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کی آڑ میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔بھارتی فوج کا دعویٰ تھا کہ تینوں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں زندگی کی بازی ہارے ہیں جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ جام شہادت نوش کرنے والے تینوں نوجوان مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے مسلح جد و جہد میں مصروف تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں