ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل: طالبان نے خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگادی

طالبان نے کابل میں خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگادی۔

افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل میں کئی اسپورٹس کلب کے مالکان کا کہنا ہے کہ خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے تاہم انہیں چند ایسے کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت ہے جس میں فٹنس کا زیادہ عمل دخل ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں امارت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو اسلامی اقدار اور افغان ثقافت پر مبنی کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔

کابل میں تائی کوانڈو اور کوہ پیمائی کی کوچ طاہرہ سلطانی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 8 سالوں کے دوران قومی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔

طاہرہ سلطانی کے مطابق جب سے طالبان اقتدار میں آئے ہیں انہیں ورزش کی اجازت نہیں ہے، ورزش کے لیے جب انہوں نے اسپورٹس کلب سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ خواتین کے کھیلوں پر پابندی ہے، خواتین کے ورزش سینٹرز بند کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کی جانب سے خواتین کےکرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں