ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پر مسلط حکمرانوں کو لاڑکان� میں بھی پنا� ن�یں ملے گی، اسد الل� بھٹو

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو کا کہنا ہے کہ کالے بلدیاتی قانون میں لاڑکانہ، سکھر، بدین اور حیدرآباد کے عوام کے حقوق بھی غصب کیے گئے ہیں، آج سندھ کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور سندھ حکومت کے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں۔

اسد اللہ بھٹو نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک آگے بڑھے گی اور سندھ پر مسلط حکمرانوں کو لاڑکانہ میں بھی پناہ نہیں ملے گی،کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام اعلان کررہے ہیں کہ حافظ نعیم الرحمن قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جب ہم وڈیرہ و جاگیردار سے نجات کی بات کرتے ہیں تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ استحصال کرنے والے وڈیروں جاگیرداروں سے نجات دلائیں عوام کو ، جو وڈیرے اپنے عوام کو کچل کر ان پہ مسلط ہوتے ہیں ہم انکی بات کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں