ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اعصام الحق میلبورن ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اعصام الحق میلبورن ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے‘فائنل اتوارکو کھیلا جائیگا جبکہ اعصام الحق کا کہنا ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وہ فائنل میں بھی فتح پانے کی کوشش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹینس سٹار اے ٹی پی ورلڈ رینکنگ میلبورن ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ڈبلز ایونٹ کا فائنلاتوار کو کھیلا جائے گا، سیمی فائنل میں اعصام الحق اور یوکرائن کے الیگزینڈر نیڈو سووک پر مشتمل جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے کامیابی سمیٹتے ہوئے یوکرائن کے ڈینس مولچنیوف اورلیتھونیاکے ریکارڈس برانکس کی جوڑی کو ہراکرفائنل کیلیے کوالیفائی کیاہے۔اعصام الحق نے سیمی فائنل میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وہ فائنل میں بھی فتح پانے کی کوشش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں