ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امارات کی یہود نوازی، جمعہ کی تعطیل ختم

ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں پہلی بار جمعہ کے روز سرکاری تعطیل ختم ہوگئی ،جس کے بعد جمعہ کے روز دفتری امور انجام دیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق متحدہ عرب امارات نے جمعہ کی نماز کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی ہے،جس کے بعد سرکاری ملازمین نے 12بجے تک دفتری امور انجام دیے اور اس کے بعد جمعہ کی نماز پڑھی۔ ابوظبی حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف ریاست شارجہ نئے حکم سے مستثنیٰ ہوگی، جب کہ دیگر تمام ریاستوں میں نیا حکم نافذ ہوگا۔ وزارت برائے انسانی وسائل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سرکاری ملازمین کو زیادہ آرام اور سکون دینے کے لیے بنایا گیا ۔ ہفتہ اور اتوار کے روز چھٹی سے ملازمین کے کام میں بہتری آئے گی اور وہ اپنے کام کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں گے۔ ادھر شارجہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر پیر تا جمعرات کھلیں رہیں گے اور جمعہ ، ہفتہ ، اتوار سرکاری ملازمین کی چھٹی ہو گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے اسلام دشمن نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

The post امارات کی یہود نوازی، جمعہ کی تعطیل ختم appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں