ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک اسپیکر کی قازق ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت

ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کےا سپیکر مصطفیٰ شنتوپ نے اپنے قازق ہم منصب نورلان نگارماتولین کے ساتھ فون پر بات کی۔

اس دوران شین توپ نے ، قازقستان کی پارلیمنٹ کے سپیکر نگماتولن کو  موجودہ  حالات  کے حوالے سے اپنے افسوس کا اظہار کیا اور  قزاق ہم منصب نے تازہ پیش رفت پر آگاہی کرائی۔

 نگماتولن نے ترکی کی طرف سے خاص طور پر صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے دی گئی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "میرے پیارے دوست، میں آپ کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں اپنے تمام دوستوں کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ مشکل ایام میں ہمارے ساتھ کھڑے تھے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر شنتوپ  نے مزید کہا ہم قازقستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر گہری نظر رکھے ہوئےہیں۔

قازقستان ہمارا دوست اور بھائی ہے قازقستان میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا ترکی کے لیے بہت قیمتی ہے اور قازقستان میں استحکام خطے کے لیے بھی بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ قازقستان کی ریاست اور قازقستان کے عوام ان مشکل دنوں پر قابو پالیں گے اور امن اور استحکام فراہم کر کے مزید مضبوط ہوں گے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں