ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مری میں اموات برفباری سے نہیں حکومتی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ مری میں اموات برفباری سے نہیں حکومتی غفلت کی وجہ سے ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔

مریم نواز کاٹوئٹ میں کہنا تھا کہ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں بلکہ ان کے لیے پیشگی انتظامات اور حفاظتی اقدامات کرنا ہے۔ شہباز شریف کے بوٹوں اور خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا اپنی گرتی ہوئی حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ افسوسناک بات حکومت کا متاثرین کوالزام دینا اوران پرطنزکرنے والا رویہ ہے۔ میں نے کبھی ایسی افراتفری،نااہلی اورسب سے بڑھ کرحکومت نہیں دیکھی جس کا عوام کی مشکلات سے کوئی واسطہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعہ نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔ اللّہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔ آمین

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں