ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم ثقافتی اقدار کی پاسداری کے لئے جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی فنّی و ثقافتی اقدار کے حفاظت کے لئے کی جانے والی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول  سلیمانیہ دارالضیا فہ میں منعقدہ دوسری یدی تیپے تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم عام طور اپنی فنّی و ثقافتی اقدار کی پاسداری کرنے اور انہیں آئندہ نسلوں کو منتقل کرنے کے زیرِ مقصد کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ اپنی فنّی و ثقافتی میراث کو آئندہ نسل کے تمام افراد تک پہنچانے کے لئے ایسی تمام کوششوں کا دوام ضروری ہے۔ ہم اپنے تہذیبی، فنّی اور ثقافتی میراث کی حفاظت کے لئے اور انہیں آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے لئے اپنے فرائض کو پورا کرتے رہیں گے۔

 صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمیں، فن و ثقافت کے نام پر ہر طرح کی بے راہروی اور بد اخلاقی کو معمول بنانے کے لئے کی جانے والی خفیہ کوششوں کے مقابل اپنے تمام امکانات کو بروئے کار لانا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں