ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل: پہاڑ کا حصہ سیاحوں کی کشتی پر آگرا، 5 افراد ہلاک، 9 شدید زخمی

بیلو ہوریزونٹی: برازیل میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر گرنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے جنوب مشرقی شہر میں واقع مشہور سیاحتی مقام فرناس لیک میں پہاڑ کا ایک حصہ سیاحوں کی کشتی پر آن گرا جس کے نتیجے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک اور 9 شدید زخمی ہو گئے، جبکہ واقعے میں 20 سیاح لاپتہ بھی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے آبشار کے ساتھ پہاڑی حصے کو خستہ حال قرار دیا تھا لیکن سیاحوں کو گھمانے والے گائیڈز نے مبینہ طور پر ہدایات کو نظر انداز کیا اور انہیں اس طرف لے آئے۔

The post برازیل: پہاڑ کا حصہ سیاحوں کی کشتی پر آگرا، 5 افراد ہلاک، 9 شدید زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں