ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فروری میں سی پیک کے روٹ پر کشمیر ریلی نکالی جائے گی، رہنما جے یو آئی

کراچی: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کراچی کےمرکزی ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 5 فروری کے روز سی پیک مغربی روٹ پہ پہلی خیر سگالی ریلی نکالیں گے،ریلی میں گرد و نواح کے ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔

جے یو آئی کراچی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان یارک کے مقام پر ریلی کے اختتام پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے، سی پیک مغربی سیکشن کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں ایک بڑی پرامن ریلی اسلام آباد سے براستہ ہکلہ یارک روٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف روانہ ہو گی، راستہ میں سی پیک سے جڑے ہوئے خیبر پختون خوا کے جنوبی اضلاع خاصکر لکیمروت،بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام اس خیر سگالی ریلی کا پرجوش خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ کر یہ ریلی یارک کے مقام پہ ایک بڑےجلسہ کی شکل اختیار کر لے گی، جہاں اس عظیم منصوبہ کی تکمیل پہ اظہار تشکر کے لئے مولانا فضل الرحمن شرکاء سے خطاب فرمائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں