ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس مستقل  طور پر نہیں رہ سکتالیکن اس کے اثرات مستقل ہوں گے، جو بائیڈن

متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کورونا وائرس مستقل  طور پر نہیں رہ سکتالیکن اس کے اثرات دنیا اور ماحول پر مستقل رہیں گے۔

بائیڈن نے ریاست کولوراڈو کے دورے کے لیے واشنگٹن ڈی سی سے روانہ ہونے سے قبل صحافیوں کو بریفنگ دی۔

ایک صحافی کا "کیا کورونا مستقل طور  پر  رہے گا؟”  سوال کے جواب  میں بائیڈن نے کہا  کہ”نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ کوویڈ 19 مستقل ہے۔ تاہم، کوویڈ 19 نے جو ماحول اور دنیا تخلیق کی ہے وہ مستقل ہے۔

بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ کوویڈ 19 کے خلاف اب ان کے ہاتھ میں بہت سے اوزار ہیں،اگرچہ کچھ مسائل تا حال باقی  ہیں لیکن اب ہم ایک سال قبل کی نسبت بہت مختلف جگہ پر ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ ہم فی الحال ملک میں کورونا ٹیسٹس کی کمی کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔”ہم اب تک ایک ماہ میں 300 ملین ٹیسٹ کر چکے ہیں، جو کہ یومیہ 11 ملین بنتا  ہے۔  ہم نے 500 ملین ٹیسٹ کٹس کا آرڈر دیا ہے۔ ہم اس وائرس کو قابو میں کر سکتے ہیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں