ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی وزیر خارجہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے پر بات کریں گے

تہران: ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہ ہیان رواں ہفتے کے آخر میں چین کا دورہ کریں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہاکہ وہ اس پچیس سالہ اسٹریٹیجک معاہدے کے حوالے سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، جس پر حال ہی میں ایران اور چین نے دستخط کیے تھے۔ امریکی پابندیوں کے بعد چین ایرنی معیشت کے لیے لائف لائن ثابت ہوا تھا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب ایرانی حکومت ویانا میں مغربی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ماسکو دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں